• news

پاکستان میں بھارتی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن: چین

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کی جاری کردہ معلومات پر ہماری توجہ ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔ ترجمان وانگ وین بن کا کہنا تھا کہ چین دہشتگردی کے خلاف دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف دوہرا معیار کسی کے مفاد میں نہیں ہوتا۔ دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کا الٹا اثر ہوتا ہے۔ چین تمام ممالک کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ ہر قسم کی دہشتگردی سے جنگ کیلئے تمام ممالک میں تعاون مضبوط ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن