بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بلندی پر، شہباز شریف حکومت میں کم ہوئی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023ء کی رپورٹ جاری کر دی۔ سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دور میں کرپشن کے انڈیکس میں 7درجے کمی آئی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی رپورٹ میں دنیا بھر کے 180ممالک کے پبلک سیکٹر میں کرپشن کی رپورٹ کا جائزہ پیش کیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل انڈیکس میں پاکستان کی صورتحال میں کئی برس کے بعد بہتری دیکھنے کو آئی اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس 140 سے نیچے گر گیا اور 7درجے کمی کے بعد 133 پر آ گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2022 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پاکستان باٹم رینکنگ میں 141ویں نمبر پر تھا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں کمی کے زوال پذیر اعشاریوں کا سبب محمد شہباز شریف کا بہتر طرز حکمرانی ہے۔