• news

عطا تارڑ جیسے کرداروں کی این اے127کو نہیں‘جاتی امرا کو ضرورت ہے: شہزاز چیمہ 

لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ مناظرے اور مقابلے کے شوقینوں کو عوامی طاقت سے شکست دینگے،بلاول بھٹو کے تیروں نے شیر کو نشانے پر لے لیا ہے۔8فروری کو شکار کرینگے۔ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی تقریر کے جواب میں شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ جیسے کرداروں کی این اے127کو نہیں، جاتی امراء کو زیادہ ضرورت ہے،جو شخص اپنے شہر کی نمائندگی نہیں کر سکا وہ اہل لاہور سے کیا وفا کریگا۔انہوں نے کہا کہ مقابلے کا اتنا ہی شوق تھا تو ن لیگ این اے 127سے شہباز شریف کو میدان میں اتارتی۔

ای پیپر-دی نیشن