بلاول کواگر موقع ملاتو وہ قوم کی تقدیر بدل دینگے: عابد اعوان
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ اگر عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو حکومت میں آنے کا موقع دیا تو وہ حقیقی معنوں میں قوم کی تقدیر بدل دیں گے لہذا عوام اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت سے جیالوں کو منتخب کریں بلاول کی شاندار انتخابی مہم کی وجہ سے سیاسی مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔