عوامی تحریک غریب ‘ پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے:خرم گنڈا پور
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے۔عوام 8فروری کو ووٹ ان امیدواروں کو دیں جوآپ کے مسائل سے آگاہ ہوں اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوں۔پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔عوام 8فروری کو پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔آج وہاڑی میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کا اکٹھا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ این اے 158 سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار چوہدری نوید جٹ ایڈووکیٹ اور پی پی 233سے چوہدری اقبال یوسف پر اہلیان وہاڑی کو مکمل اعتماد ہے۔75سالوں سے پاکستان کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نہ بکنے،نہ جھکنے اور نہ بدلنے والے ہیں۔