• news

لیو انکیشمنٹ رولز ترامیم  سے اساتذہ کے معاشی حقوق پر شب خون مارا  گیا: چوہدری سرفراز 

لاہور(لیڈی رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان وپنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، اسلم گھمن ،میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی‘مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، مصطفیٰ وٹو ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کی لیو انکیشمنٹ رولز میں غاصبانہ ترامیم کر کے اساتذہ وملازمین کے معاشی حقوق پر شب خون مارا ہے اربوں کھربوں روپے ترقیاتی کاموں میں لگائے گئے ہیں پر ملازمین کو چھ سات ارب دینا گوارہ نہیں تین ماہ گذرنے کو ہیں مگر لیو انکیشمنٹ رولز میں سے غاصبانہ ترامیم کو واپس نہیں لیا جاسکا صوبائی وزیر تعلیم کی سربراہی میں سیکرٹریز صاحبان پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات بھی فائلوں کی زینت بنی پڑی ہیں لہذا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اساتذہ و ملازمین پر ترس کھائیں لیو انکیشمنٹ رولز میں کی گئیں ملازمین کش ترامیم کو واپس لے کر لاکھوں سرکاری ملازمین کی دعائیں لیں ملازمین کونسا لیو انکیشمنٹ میں اضافہ مانگ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن