• news

سیکرٹری اوقاف کا دربار حضرت بی بی پاکدامناں کے " ڈائریکٹ اپروچ پیسج" کا معائنہ 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا دربار حضرت بی بی پاکدامناں کے " ڈائریکٹ اپروچ پیسج" کا معائنہ، مزارشریف کے شایانِ شان ایک ہزار فٹ کا نیا راستہ تیار، مزار شریف کے مرکزی داخلی راستے کی کشادگی، لینڈ ایکوزیشن، " اپروچ پیسج"اور عام زائرین کے لیے دیگر سہولیات کی فراہمی بارے ،مختلف پہلوؤں کاجائزہ۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزار حضرت بی بی پاکدامناں کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل کے بعد ایمپرس روڈ سے دربارشریف کو براہ راست منسلک کرنے کا کام شروع، عمارتوں کا ملبہ ہٹا کر راستہ صاف کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، ایمپرس روڈ سے ایک ہزار فٹ طویل راستے کو کشادہ کر کے20 فٹ چوڑی کارپٹڈ سڑک،انٹری پوائنٹس پر پارکنگ،وضوخانہ، بیت الخلاء کی جگہ، داخلی راستے کی بہترین فنشنگ و دیگر امور کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا، منیجر اوقاف زاہد اقبال، ایکسیئن اوقاف رانا زوہیب و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن