• news

 حضرت واصف علی واصفؒ  کاعرس 3فروری سے شروع ہوگا

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصفؒ کا 32 واں سالانہ عرس تین فروری سے شروع ہوگا تقریبات تین دن جاری رہیں گی۔پروگرام کے مطابق عرس کاآغاز 3 فروری بعد از نماز عصران کے مزار واقع میانی صاحب بہاولپور روڈ  پررسم چادر پوشی سے ہوگا۔سابق صوبائی وزیر سردار نصراللہ خان دریشک زائرین کے ہمراہ یہ  رسم ادا کریں گے۔اس موقع پر درود و سلام کی محفل جاری رہے گی جس میں اسلام کی سربلندی ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن