جے یوآئی ف نے ن لیگ کی حمایت کااعلان کردیا ہے: اعجاز ہاشمی
لاہور ( خصوصیْ نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جے یو پی کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوارجمعیت علمائے پاکستان کے بھی امیدوار ہیں، ان کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کے ذاتی تعلقات اپنی جگہ ، ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت مسلم لیگ ن ہی ملک کو معاشی اور آئینی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا 2018ء کے انتخابات میں ایک جماعت کو ووٹ جعلی مینڈیٹ سے جتوایا گیا۔ جس کا قوم نے ساڑھے تین سال خمیازہ بھگتا، ملک کو آئی ایم ایف کا غلا م بنادیا گیا تھا۔ مہنگائی بیروز گاری نے عوام کا جینا دو بھر کردیا تھا۔ ہم امید کرتے ہیں۔