• news

ہائیکورٹ:علی امین گنڈا پور کیخلاف 18مقدمات‘پنجاب حکومت کی رپورٹ جمع

لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے دائر علی امین گنڈاپور کی درخواست رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی،پنجاب حکومت کے وکیل نے مقدمات کی تفصیلات جمع کروا دی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے لاف 18 مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں 2 ، راولپنڈی ریجن میں 12  جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں 4 مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن