پی ٹی آئی صرف فیس بک ‘ ٹوئٹر جماعت ہے: خواجہ عمران نذیر
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے امیدوار PP.50 خواجہ عمران نذیر نے یو سی 162 میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صرف فیس بک اور ٹوئٹر جماعت ہے ان کے رائیلٹی پر کوئی کام نہیں۔ مسلم لیگ نواز نے صرف عوام کی خدمت کی اور آج بھی لوگوں کے دلوں کی آواز ہیں۔ اس موقع پر شائستہ پرویز ملک نے بھی خطاب کیا اور کہا مریم نواز اس حلقے کی بیٹی ہیں اور انہیں کامیاب کرائیں۔ اس موقع پر یو سی 162 کے سابق نائب ناظم عامر رضا نے بھی خطاب کیا اور لوگوں کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔