پنجاب کے ٹاپ پوزیشن کھلاڑیوں کیلئے انعامات‘ 29انتظامی کمیٹیاں تشکیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب کے ٹاپ پوزیشن کھلاڑیوں کو 3کروڑ 90لاکھ روپے کے انعامات دینے کی تقریب کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے انتظامات کیلئے 29انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیں، مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ تقریب 2فروری کو الحمرا کمپلیکس میں گی، تقریب میں 150تحصیل سپورٹس افسران کو بائیک بھی دی جائیں گی،سپورٹس کلبز رجسٹریشن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10تحصیل سپورٹس افسران کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔