ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ‘ پاکستان کی سعدیہ اقبال‘ندا ڈار ٹاپ ٹین میں شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی‘ ٹاپ ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئیں، ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔بائولرز میں انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی دیپتی شرما دوسرے‘ پاکستان کی سعدیہ اقبال تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔آل رائونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کا پہلا نمبر جبکہ پاکستان کی کپتان ندا ڈار پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔