پی اینڈڈی کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے8ارب 89کروڑ کی منظوری
لاہو ر (کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 45ویں اجلاس میں ہیلتھ اور فارسٹ سیکٹرزکی 6ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 8ارب 89کروڑ 56لاکھ 81ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی۔ لاہور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ (ترمیمی) کیلئے 1ارب 87کروڑ 38لاکھ 37ہزار روپے اور سفاری پارک کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے 2ارب 59کروڑ 79لاکھ 40ہزار روپے شامل ہیں۔