• news

پیلپز پاڑٹی،جی ڈی ے میں دودوہاتھ ہونے کو!

سانگھڑ قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر زبردست مقابلہ جی ڈی اے اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں ہوگا۔ ایم کیوایم کاووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سانگھڑ (DRO)عمران الحسن خواجہ نے سانگھڑ کے 451 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا الیکشن کے روز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی کیمرے اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب رہیں گے ضلع سانگھڑ میں ان نشستوں کےلئے پیپلزپارٹی ،جی ڈی اے کے بعد بالترتیب ایم کیوایم ،جماعت اسلامی،پاکستان تحریک انصاف، تحریک لبیک اور تین آزاد امیدوار بھی نبرد آزما ہیں۔ سانگھڑ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 209 سانگھڑ 1 تین تحصیلوں سانگھڑ پر مشتمل ہے ۔اس حلقہ میںصوبائی اسمبلی کی 3 نشستیں ہیں جبکہ سانگھڑ قومی اسمبلی کاحلقہ این اے 210 سانگھڑ 2 میں دو تحصیلوں پر مشتمل ہے جہاں دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں۔ 
 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 209 سانگھڑ 1 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شازیہ جنت مری ،جی ڈی اے کے محمدخان جونیجو ،،ایم کیوایم پاکستان کے نواب قائم خانی ،پاکستان تحریک انصاف کی حمیدہ مسعود شاہ ،،جماعت اسلامی کے ظہیرالدین جتوئی ،،آزاد امیدوار چودھری عابدفاروق آزاد امیدوار سیتا مینگھواڑ ،،آزاد امیدوار محمدعلی لغاری میں مقابلہ ہوگا جبکہ سانگھڑ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 40 سانگھڑ 1 پیپلزپارٹی کے نوید ڈیرو جی ڈی اے کے غلام دستگیر راجڑ ایم کیوایم پاکستان کے وسیم اختر ،پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو ،،جماعت اسلامی کے طلعت محمود قریشی مدمقابل ہیں ۔سانگھڑ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 41 سانگھڑ 2کھپرو پیپلزپارٹی کے علی حسن ہنگورجو جی ڈی اے کے قاضی شمس الدین راجڑ ،جماعت اسلامی کے جان محمد کنبھر ایم کیوایم پاکستان کے بھگوان داس ،پاکستان تحریک انصاف کے محمد اسلم جٹ مد مقابل ہیں اس حلقے میں بھی اصلی مقابلہ پیپلزپارٹیاور جی ڈی اے کے درمیان ہوگا ۔سانگھڑ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 42 سانگھڑ 3 جام نوازعلی سنجھورو میں پیپلزپارٹی کے جام شبیرعلی ،جی ڈی اے کے جام نفیس علی ،ایم کیوایم پاکستان کے خالد شیخ ،پاکستان تحریک انصاف کے علی رضا ،جماعت اسلامی کی فرحت یاسمین مدمقابل ہیں تاہم مقابلہ جی ڈی اے اور پیپلزپارٹی میںہے (2)سانگھڑ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210 سانگھڑ 2 پیپلزپارٹی کے صلاح الدین جونیجو ،،جی ڈی اے کی سائرہ بانو ،جماعت اسلامی کے کامران غزیز غوری ،پاکستان تحریک انصاف کے منوچہر گجر ،ایم کیوایم پاکستان کے محمدذاکر شیخ کے درمیان مقابلہ ہوگا اس حلقے میں بھی اصلی مقابلہ پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے میں ہوگا ،،سانگھڑ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ 4 ٹنڈوآدم پیپلزپارٹی کے پارس ڈیرو ،جی ڈی اے کے نیاز حسین مری ،،ایم کیو ایم پاکستان کے عمران جگنو،،پاکستان تحریک انصاف کے محمدایوب کھوسو ،،تحریک لبیک کے محمد حسین شاہ جیلانی ،،جماعت اسلامی مشتاق عادل امیدوار ہیں۔سانگھڑ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 44 سانگھڑ 5 شہدادپور پیپلزپارٹی کے شاہد خان تھہیم ،،جی ڈی اے کے محمدبخش خاصخیلی ،جماعت اسلامی کے ارشاد ظفر بخاری ایم کیوایم پاکستان کے محمدشریف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف کے راو¿ کاشف مدمقابل ہیں ۔ 
 سانگھڑ میں جونیجو خاندان کی طاقتور شخصیت محمدخان جونیجو پیپلزپارٹی سے ناراض ہوکر اپنے بیٹے اصغر عرف جنید جونیجو سمیت جی ڈی اے میں شامل ہوگئے جس کے بعد حروں کے روحانی پیشوا حضرت پیر سائیں پگارو نے انہیں سانگھڑ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 209 سانگھڑ 1 ون سے جی ڈی اے کامیدوار نامزد کر دیا تھا ۔جس پر پیپلزپارٹی کی پوری قیادت سکتے میں آگئی اورخوف اس قدر بڑھ گیا کہ پہلے ،،آصفہ زرداری اس کے بلاول زرداری نے بھی یہاں جلسہ کیا ہے۔ سروری جماعت کے سربراہ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم جمیل الزماں نے جام نوازعلی میں جلسہ عام سے خطاب میں سروری جماعت کے ووٹرز کو ہدایت کی کہ وہ سانگھڑ کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دےں گے اس وقت پورے ضلع سانگھڑ میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے ایک دوسرے کے ووٹرز سے حمایت لینے کےلئے کوشاں ہیں پیپلزپارٹی کے امیدوار اپنی کارنر میٹنگز اور جلسے جلوسوں میں عوام سے سندھ کی تعمیر و ترقی عوام کی عزت نفس کا پارٹی نعرہ لے کر میدان میں اتری ہے ،۔جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدر الدین شاہ راشدی نے بھی سانگھڑ کادورہ کیا اپنے ووٹرز کو اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کوکہا جی ڈی اے کے امیدوار اپنے جلسے جلوسوں کارنرمیٹنگز میں کہتے ہیں عوام ہمارا ساتھ دے پیپلزپارٹی والوں کو گھماگھما کرماریں گے پیپلزپارٹی نے 15سال سندھ میں حکومت کی عوام کو مہنگائی بےروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا اور عوام سے روٹی بھی چھین گئی ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی صدر معراج الہدیٰ صدیقی نے بھی اپنی جماعت کے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کےلئے سانگھڑ کادروہ کیا جماعت اسلامی والے کہتے ہیں ہمیں ووٹ دیں ملک میں اسلامی قانون نافذ کریں گے ملک کوایک فلاحی ریاست بنادینگے ۔ایم کیوایم والے کہتے ہیں عوام ہمیں موقع دے ملک سے وڈیرہ شاہی اور جاگیرداری نظام ختم کردینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن