• news

عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کر دے: بابر رشید 

اوکاڑہ(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی کے پاس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولا ہے، عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کر دے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیڈاکٹر بابر رشید نے کہا کہ 8فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے، نوجوان ملک کو بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔قوم کو ملک کے حالات بدلنے کے لیے اب آپشن بدلنا ہو گا۔ جماعت اسلامی کی کامیابی ہی حقیقی معنوں میں عام آدمی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر سرکاری زرعی زمینیں نوجوانوں میں تقسیم کرے گی، خواتین کے لیے ہر ڈویژن میں بہترین یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن