غیرجانبدارانہ ‘ آزادانہ انتخاب ہی استحکام لائیں گے : طیاب راشد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف پی پی 141 کے نامزد امیدوار بیرسٹر چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ انتخابات ایڈجسٹمنٹ کے الیکشن نظر آ رہے ہیں، ان کا شفاف ہونا بے حد ضروری ہے غیرجانبدارانہ اور آزادانہ انتخاب ہی استحکام لائیں گے، اپنے ایک بیان میں بیرسٹر طیاب راشد سندھو نے کہا کہ انتقامی ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔