• news

 انتخابات کے پرامن انعقاد کےلئے کوششیں بروئے کار لائیں: اکرام الحق 

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے تمام اداروں کے سربراہان پر زور دیا ہے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کےلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ الیکشن کے سلسلہ میں 7اور8فروری کو تمام ملازمین کی چھٹیوں کو منسوخ کیا جائے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں عام انتخابات 2024کی تیاریوں کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عطر چوہدری ¾ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ¾ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی ¾ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی سمیت پولیس ¾ایجوکیشن ¾بلڈنگ ¾ واپڈا ¾ لوکل گورنمنٹ ¾ لائیوسٹاک و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن