• news

 مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی فلاح و بہبود کا ضامن ہے:ڈاکٹر نثار چیمہ

 سوہدرہ ( نامہ نگار)8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید سے طلوع ہو گا ۔ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی فلاح و بہبود کا ضامن ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا۔سوہدرہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جہاں سے ہر الیکشن پر مسلم لیگ ن کو ایک بڑے مارجن سے کامیاب ہوئی اور سوہدرہ کی عوام نے ہمیشہ وفاداری کی سیاست کی ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن نامزد امیدوار حلقہ این اے 66ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ35چوہدری وقار احمد چیمہ نے سوہدرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما بریگیڈئر (ر) بابر علاؤ الدین ،سابق چیئرمین بلدیہ سوہدرہ حاجی محمد سلیم دولہ ،امتیاز اظہر باگڑی ، شاکر ملک، جاوید مہر، ارسلان بلوچ،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن