ڈسکہ میرا گھر ، یہاں کے لوگ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں:افضل منشاء
ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) ڈسکہ کے حلقہ پی پی 51سے آزاد امیدوار محمدافضل منشاءنے اپنے بیان میں کہاہے ڈسکہ میرا گھر ہے یہاں کے لوگ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں لوگوں کا یہ پیاراکبھی فراموش نہیں کرسکتا انشاءاللہ لوگوںکاپیاربتارہا ہے کہ آٹھ فروری کو جیت کلاک کی ہوگی اس دن کا سورج میری کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگامیں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے عوام کے مسائل حل کرنا مقصد ہے انشاءاللہ کامیاب ہوکرحلقہ کے عوام کی پریشانیاں دور کرونگا، مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد میرے قافلہ میں شامل ہورہے ہیں ہمیشہ خدمت کی سیاست کو ترجیح دی الحمد اللہ سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتاہوں۔