عمران خان نے پورے نظام کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے:مہر کاشف
سیالکوٹ(نامہ نگار نمائندہ نوائے وقت ) تحرےک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی47 مہرمحمد کاشف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاؤن کے باوجود مخالفین پر عمران خان کا خوف طاری ہے، عمران خان نے پورے نظام کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے اور ہر چہرے کو عوام کے سامنے لاکر نہ صرف عوام میں عوامی شعور کو اجاگر کیا ہے بلکہ دنیا کو بتا دیا ہے کہ جو حقیقی لیڈر ہوتے ہیں وہ جیلوں اور موت سے نہیں گھبراتے۔ مہرمحمد کاشف نے کہا کہ گزشتہ روز جس طرح پی ٹی آئی کی ریلیوں کو بازور طاقت روکنے کی کوشش کی وہ ناقابل برداشت ہے یہ جتنی مرضی انتقامی کاروائیاں کرلیں جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔عمران خان کے ویژن کے مطابق جو کام کرائے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں مگر ہمارے خلاف جس طرح کی کاروائیاں کی گئیں ہمارے کاروبار کو سیل کیا گیا ہمارے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے اس کے باوجود ہم نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے ۔