• news

قصور: میاں عبدالخالق اور بھٹہ گروپ کا چوہدری منظور کی حمایت کا اعلان

قصور(نمائندہ نوائے وقت)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق اور بھٹہ گروپ کا چوہدری منظور کی حمایت کا اعلان، امیدوار قومی اسمبلی این اے 131 پیپلزپارٹی کی ساتھیوں سمیت مالا پہنا کر حمایت کا اعلان کیا، تقریب میں بھٹہ گروپ کے سربراہ مشتاق بھٹہ، سابق ناظم ملک خالد اقبال، صدر انجمن تاجران مصطفی آباد باو¿ غلام رسول، رانا شہزاد عرف کالا، ملک شہباز، قیصر عباس صدر امام بارگاہ قصر سجاد مصطفی آباد، حافظ جنید الیاس قادری، ملک خالد ، میاں جمیل، میاں افتخار، ارشد علی شاہ ، محمد حسین بٹ، ملک سردار ،حافظ نعمان،رانا خالد ودیگر نمائندہ افراد بھی ہمراہ موجود تھے اس موقع پر چوہدری منظور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میں میاں گروپ اور بھٹہ گروپ کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ ہماری حکومت بنتے ہی بلاول صاحب قصور میں بلھے شاہ یونیورسٹی کا اعلان کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن