عوام 8فروری کو حقیقی محب وطن قیادت منتخب کرےنگے: مقبول حسین
جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی سینئر نائب صدر چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی باشعور عوام 8فروری کو حقیقی محب وطن قیادت منتخب کرے گی اور پی ٹی آئی کو ووٹ دےکر برسر اقتدار لائے گی تاکہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے دور کا پھر سے آغاز کیا جاسکے ، پی ٹی آئی کی سابق حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا اور معیشت مضبوط تر ہوتی۔