مسلم لیگ (ن) ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے: میاںوسیم رضا
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاںوسیم رضا نے کہا ہے کہ8 فروری کو مسلم لیگ (ن) ووٹ کی طاقت سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ” امیدسے یقین تک “معمار وطن میاں نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کو نا قابل تسخیر قلعہ بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلندی ، گراس روٹ لیول تک عوام کے معیارزندگی کی بلندی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی و عوامی جماعت ہے جو ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔