• news

بانی تحریک انصاف کو غرور‘ تکبر کی سزا ملی: پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو غرور اور تکبر کی سزا ملی ہے۔ سائفر کیس میں سزا ملنے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی خود ہیں۔ بانی تحریک انصاف کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کو غریب تر بنانا تھا۔ سابق حکومتوں نے قرضے لیکر ملک کا خانہ خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا، مگر بانی پی ٹی آئی نے پختونوں کے مینڈیٹ کی توہین کی، آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن