سندھ ہائیکورٹ سے تحریک انصاف کے 95 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور 12 ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے تین تلوار پر ریلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں 5 خواتین سمیت 95 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے تفتیشی حکام کو گرفتاری نہ کرنے حکم دیدیا، وکلا رہنماؤں نے کہا حفاظتی ضمانت کیلئے آئے 12 کارکنوں کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔