• news

امریکی مفادات کا تحفظ کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے: اختر اقبال ڈار  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پے رول والے کیسے عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کر سکتے ہیں۔ امریکی مفادات کا تحفظ کرنے والے پاکستانی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔  ماضی میں کشکول توڑنے والوں نے کشکول بڑا کیا اور قرضوں کے انبار لگا دیئے۔ انہوں نے کہاکہ روٹی،کپڑا مکان والوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی۔ یہ منہ پر ماسک لگا کر عوام کے ساتھ دھوکہ فراڈ کر رہے ہیں۔ دوسری تیسری بار حکمرانی کرنے والوں کی جھوٹی باتوں میں اگر عوام آتے ہیں تو پھر پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ یہ باتیں انہوں نے فیصل آباد این اے103کے امیدوار اقراء مبارک کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کیں۔

ای پیپر-دی نیشن