ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (آئی این پی ) ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے چارج سنبھال لیا۔ احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہوگی۔