صادق آباد میں غیر ملکی سائیکلسٹ کو تھپڑ مارنے والا اے ایس آئی معطل
صادق آباد (نوائے وقت رپورٹ) صادق آباد میں ڈی پی او نے غیر ملکی سائیکلسٹ سے بدسلوکی پر اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کردیا۔3 غیرملکی سائیکلسٹ بضد تھے کہ انہیں سکیورٹی نہ دی جائے، جس پر انہوں نے اے ایس آئی پر سپرے کیا اور اے ایس آئی نے غیرملکی سیاح کو تھپڑ دے مارا۔