• news

حافظ آباد: میکے میں روٹھی بیوی قتل کرکے خودکشی کر لی، ساس زخمی 

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی) حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں ایک شخص نے  گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور ساس کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد ملزم نے خود کو فائر مار کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مبارک کے رہائشی ساجد چیمہ نے دو سال قبل محلہ بہاولپورہ گلہ شیلروالہ کی  ارحم سے شادی کی لیکن شادی کے بعد ان دونوںمیں ناچاقی رہنے لگی جس کی وجہ سے ساجد کی بیوی ارحم گلہ شیلر والہ میں اپنے میکے آگئی۔ جہاں ملزم ساجد چیمہ نے گزشتہ روز آکر اسے اپنے ساتھ لیجانے پر مجبور کیا تو وہ رضا مند نہ ہوئی جس پر ساجد نے اس پر فائرنگ کردی۔ اس کے نتیجہ میں اس کی بیوی ارحم موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی ساس فوزیہ شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کی نعشوںکو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ فوزیہ کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر داخل کروا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن