• news

ووٹ کا حق جائز‘ خواتین کو محروم نہیں کیا جا سکتا: طاہر اشرفی 

اسلام آباد (خبر نگار) نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ و چئیرمین علمای کونسل حافظ طاہر اشرفی نے علماء و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کا متفقہ فیصلہ ہے کہ خواتین کا ووٹ شرع کے مطابق جائز ہے۔ خواتین کے ووٹ کے بارے میں فتویٰ ہے کہ خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں ملاقاتیں کیں اس کی تائید کرتے ہیں، اس معاملے میں آرمی چیف سید عاصم منیر اور سیاسی و عسکری قیادت  نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے سب کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ فلسطین کا ایشو  چل رہا، اسرائیل ظلم کر رہا ہے۔ امت مسلمہ کو اس وقت وحدت کی ضرورت ہے۔ سب کو کوشش کرنی ہوگی کہ پاکستان کے اندر جمہوریت اور عدل انصاف پروان چڑھے۔ عدالتوں کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ عدالتوں نے نواز شریف اور آصف زرداری کو بھی سزا سنائی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن