عوامی حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے‘ بلاول کو ووٹ دیں: آصفہ بھٹو
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی ہوں۔ ہم آپ کے حقوق کیلئے ہمیشہ لڑتے رہیں گے۔ ہم نے حیدر آباد کی عوام کیلئے پیپلز سروس اور خواتین کے لئے پنک بس سروس شروع کی ہے۔ عوام وعدہ کریں کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول کو وزیراعظم بنوائیں گے۔ اگر آپ ووٹ کی طاقت صحیح استعمال کریں گے تو پاکستان مزید ترقی کر سکے گا۔ آپ بلاول بھٹو کو ووٹ دیں تاکہ وہ آپ کیلئے لڑ سکے۔