• news

امریکہ نے سبی میں پی ٹی آئی  ریلی پر حملے کی مذمت کر دی 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سبی دھماکہ پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ سبی میں پی ٹی آئی ریلی پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سبی میں پی ٹی آئی ریلی پر حملے میں دس افراد کی جان گئی، انتخابی عمل کو نقصان پہنچا۔ پاکستانیوں کو ملکی استحکام، خوشحالی کیلئے اپنے لیڈر کے بلاخوف انتخاب کا حق حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن