9 مئی، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود سمیت 367 ملزموں کے خلاف 12 مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت367 ملزموں کے خلاف 12 مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چھ فروری کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔ صداقت عباسی، عمر تنویر بٹ اور واثق قیوم عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔164 کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔ شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ چھ فروری سے سانحہ نو مئی کے تمام ملزموں کو اڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔