• news

کوئی کیوں نہیں بول رہا، سب اپنی اپنی الیکشن کمپین کر رہے ہیں: علیمہ خان کا ردعمل 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلاء ہمیں جواب دیں۔ انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ پہلے تو لائرز ہمیں بتائیں کہ یہ ججز کو انہی سے اٹھا کر بنائے جاتے ہیں تو ان کو کیوں نہیں دیکھا جاتا۔ انہوں نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلا سکیں گے کہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کیا ہے ۔ وکلاء ہمیں جواب دیں یہ کس قسم کے ججز آئے ہیں۔ ہم نے سمجھا تھا بار کونسلز اور وکلاء تنظیمیں ان سب معاملات پر نظر رکھتے ہیں۔ کوئی کیوں نہیں بول رہا سب اپنی اپنی الیکشن کمپین کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن