عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے:مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما،مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر،مبلغ ختم نبوت لاہور ودیگرنے بھسین وقرب وجوار میں اجتماعات سے خطاب میںکہا عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدسؐ کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔ علماء نے عوام الناس کو5فروری کو لاہور کھارہ کھوہ بھسین میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہایہ کانفرنس فقیدالمثال ثابت ہوگی۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے۔ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثرومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔