• news

بیگم ثریا کے ایچ خورشید کے انتقال پر عامر کمال صوفی ایڈووکیٹ کا اظہار افسوس

لاہور (نامہ نگار) پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی (مرحوم) کے چھوٹے صاحبزادے اور قائداعظم فورم کے سیکرٹری جنرل عامر کمال صوفی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے فورم کی نائب صدر و قائداعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں عامر کمال صوفی نے مرحومہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مرحوم ثریا خورشید ایک بلند پایہ خاتون شخصیت کی اہلیہ تھیں۔ تادم مرگ پاکستان کے بارے میں فکرمند تھیں اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ بیگم خورشید کو اپنے جوار رحمت میں عطاء کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کرے۔ (آمین)

ای پیپر-دی نیشن