• news

این اے 119 میں صاف پانی کامسئلہ حل کرینگے : حافظ عبدالرؤف

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکز مسلم لیگ کے رہنما اور امیدوار حلقہ این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے پی پی 152 میں جلسے سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ساری زندگی خدمت کا کام کرتے رہے ہیں اب ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم این اے 119 کے حلقے میں کام کریں اور یہاں کے لوگوں کے مسائل کو حل کریں۔ این اے 119 کے مسئلوں میں ایک بہت بڑا مسئلہ صاف پانی کا مسئلہ ہے۔ کیمیکل والا پانی اور بدبودار پانی اس حلقے کے لوگوں کو مجبورا پینا پڑتا ہے۔ ہم نے اس حلقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے اور اس جڑ سے ختم کریں گے لیکن جو پچھلی حکومتیں گزری انہوں نے اس مسئلے پر بالکل کام نہیں کیا۔ کئی سال حکومت کرنے کے باوجود کوئی واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں لگائے۔جلسے میں امیدوار پی پی 152 رانا اصف اور طارق گجر کوارڈینیٹر این اے 119 نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن