8فروری ترازو کی جیت کا دن ، عوام سابقہ حکومتوں کیخلاف حتمی فیصلہ دینگے:لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، این اے 123 اور 128 سے امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے شمع سٹاپ فیروز پور روڈ سے کاہنہ تک عظیم انقلاب روڈ کارواں کی قیادت کی امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، امیدوار صوبائی اسمبلیز احمد سلمان، وقاص بٹ، شاہد نوید ملک بھی ہمراہ تھے۔ اس روڈ کارواں میں سینکڑوں گاڑیاں، موٹر سا ئیکلوں پر سوار کارکنان نے پرجوش انداز میں اپنے عزم کا اظہار کیا۔ روڈ کارواں کا اچھرہ، مسلم ٹاؤن موڑ، کلمہ چوک، گوپال نگر، چونگی امرسنگھ سدھو پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کاہنہ پہنچ کر روڈ کارواں کا اختتام ہوا جہاں چودھری اعجاز اور عبدالحمید گجر نے لیاقت بلوچ کا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ استقبال کیا۔