• news

بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی کی سیاست ختم ہوچکی:رانا فاروق

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سزا اور نااہلی تحریک انصاف کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔سزاؤں اور نااہلی کے بعد خان صاحب اور ان کے امیدواروں کی سیاست سومنات کے کھنڈروں میں دفن ہو چکی ہے۔بانی پی ٹی ائی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سزاؤں اور نا اہلی پر اپنے رد عمل میں رانا فاروق سعید خان نے کہا کہ تحفہ فروش لیڈر نے ملک و قوم کے نام پر بٹہ لگایا،عمران اور شاہ محمود نے قومی راز ہیں ا کر کے ملکی خود مختاری کو نقصان پہنچایا،کرپٹ اور جعلساز پریکٹس میں ملوث افراد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں، پینترے اور بیانات بدلنے سے بانی پی ٹی آئی کی خلاصی نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن