• news

مناواں: ڈمپر کو راستہ نہ دینے پر مخالفین کے تشدد سے نوجوان ہلاک

لاہور (نامہ نگار) مناواں  میں راستہ نہ دینے پر مخالفین نے تشدد کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ترکی روڈ پر زین الدین نامی نوجوان اپنے ڈمپر پر مٹی بھر رہا تھا کہ ٹیلے پر موجود دوسرے ڈمپر ڈرائیور نے راستہ مانگا۔ راستہ نہ دینے پر تکرار کے نتیجہ میں ملزم اقبال  نے  پانچ ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں زین الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان  فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے  لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن