• news

ہائیکورٹ نے نئے آرمز رولز معطل کرنے کی استدعامسترد کردی

لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نئے آرمز رولز کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پرلارجربینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی،عدالت نے رولز معطل کرنے کی فوری استدعا مسترد کردی،درخواست گزاران کے وکیل محمد شان گل نے مو قف اختیار کیا کہ نگران حکومت پنجاب کو رولز میں ترمیم کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے، نگران حکومت پنجاب نے غیر قانونی طور پر کابینہ کے اختیار ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تفویض کئے،عدالت آرمز رولز میں ترمیم کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن