الزامات پر ردعمل: ایران کا برطانوی سفیر طلب کرکے احتجاج: جارحیت کابھرپور جواب دینے کا اعلان
تہران؍ لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کردیا۔ ادھر الزامات لگانے پر ردعمل میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران نے شدید احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ ایران اپنی سرزمین، اپنے مفادات یا اپنی سرحدوں سے باہر سے شہریوں کے خلاف ہونے والے کسی بھی حملے کا فوری جواب دے گا۔ برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے ایران پر زور دیا ہے حوثی باغیوں کے حملے رکوائے۔ واضح رہے کہ ایرانی مندوب کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اردن حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ وہ جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔ برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے ایران پر زور دیا ہے کہ حوثیوں کے حملے رکوائے۔