• news

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: اردن سے میچ پاکستان میں ہونے کا ایک اور موقع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے سلسلے میں اردن کے خلاف پاکستان کا ہوم میچ پاکستان میں ہی کروانے کا ایک اور موقع مل گیا۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے وینیو فائنل کرنے کیلئے 2 فروری تک کا وقت دیدیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے ایک بار پھر رابطہ کرلیا۔ پی ایس بی نے 31 جنوری کو خط کے ذریعے فلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کروادی۔پی ایس بی نے خط میں کہا ہے کہ میچ سے قبل جناح سٹیڈیم میں کرسیاں اور فلڈ لائٹس لگادی جائیں گی۔پی ایف ایف مختلف امور کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دیگا۔ پی ایف ایف نے اس سے قبل میچ کیلئے نیوٹرل وینیو کے آپشن کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ میچ کی میزبانی کیلئے گراؤنڈ میں تمام سہولیات کا فیفا معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن