• news

پاکستان کے ضیا ء الدین برکی انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز پینل میں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے ضیاء الدین خان برکی کو انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز پینل میں شامل کرلیا۔ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز پینل میں 36 مرد اور 30 خواتین ٹیکنیکل آفیشلز موجود ہیں۔ضیاالدین خان برکی پاکستان کی جانب سے جونیئر ایشیا کپ عمان اور ایشین چیمپیئنز ٹرافی انڈیا میں بطور ٹیکنیکل آفیشل نمائندگی کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن