وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے گالیاں دیں: اسامہ میر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر نے کہاہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے مجھے پرائیویٹ میسیج کرکے گالیاں دیں۔ ہم بھارت میں میچز کے دوران اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے جس کا افسوس ہے۔