• news

پنجاب پولو کپ ‘مزید 2میچوں کا فیصلہ

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)  بینک آف پنجاب 95 واں پنجاب پولو کپ 2024ء کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں چار چکرز کے بعد ایف جی پولو کو بی این پولو پر 6-3 برتری حاصل ہے دوسرے چار چکر کل کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پول اے میں دو ٹیمیں ہیں جنہوں نے آپس میں ٹوٹل آٹھ چکرز کھیلنے ہیں۔ پہلے چار چکرز میں ایف جی پولو کو 6-3 کی برتری حاصل ہے۔ ایف جی پولو کی طرف سے تمام گول ارجنٹائن کے کھلاڑی راول لیپ لاسیٹ نے کیے جبکہ بی این پولو کی طرف سے سینٹی لوزا نے دو اور حمزہ مواز خان نے ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر ڈی ایس پولو نے اولمپیاء /اے زیڈ بی کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن