• news

جولائی تا دسمبر: ترسیلات ذر، درآمدات، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم، مہنگائی، محصولات، زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زر‘ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی۔ ایف بی آر محصولات‘ نان ٹیکس آمدنی‘ سرمایہ کاری اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں 6.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال برآمدات میں 7.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 1.1 ارب ڈالر بڑھیں۔ سٹیٹ بنک کے مالی ذخائر میں 5 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر ایف بی آر محصولات میں 30.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا  گیا۔ نان ٹیکس آمدنی میں رواں مالی سال 116.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مالیاتی خسارہ 1683 ارب روپے سے بڑھ کر 2408 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جولائی سے دسمبر تک مہنگائی 25 فیصد سے بڑھ کر 28.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن