قبولہ:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک دکاندار قتل، دوسرا زخمی
قبولہ(نمائندہ خصوصی) قبولہ میں ڈکیتی کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں،دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک د کاندار قتل ،دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ڈاکو دولاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام 2ڈاکو موٹر سائیکل پر وارڈ نمبر 9 قبولہ میں آئے اور کریانہ سٹور میں داخل ہو کر اسلحہ تان لیا دکاندار محمد طارق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اورموبائل ونقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،ڈکیتی کی دوسری واردات قبولہ روڈ پر اڈا جھانب کے قریب ہوئی جہاں قبولہ کے نواحی گاوں 27 ای بی کا رہائشی دکاندار برکت علی ڈوگر اپنی موٹر سائیکل پر قبولہ شریف آرہا تھا کہ اڈا جھانب کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے برکت علی کو شدید زخمی کر دیا اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، زخمی دکان دار برکت علی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔فائرنگ کے واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔