• news

پنکی پیرنی، گوگی کو 5 قیراط کا ہیرا آسانی سے ہضم نہیں ہو گا: شہلا رضا

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ افسوس سابق وزیراعظم ، ان کی اہلیہ اور سابق وزیر خارجہ سیاسی قیدی نہیں، ان کے خلاف مقدمات میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی ،انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سزا پر اپنے رد عمل میں شہلا رضا نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں آئینی خلاف ورزیوں پر اکبر ایس بابر عدالت گئے اور پنکی پیرنی اور فرح گوگی کے کرپشن معاملات سب کے سامنے ہیں۔ پانچ قیراط کا ہیرا آسانی سے ہضم نہیں ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) ہیومن رائٹس سیل نے مانسہرہ میں 8 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں خواتین کی انتخابی مہم پر عائد حالیہ پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کی جنرل سیکرٹری سمانہ ملائکہ رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور خواتین کے الیکشن لڑنے کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن